ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور چھینے ہوئے فون برآمد کرلیے، فائل فوٹو
ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور چھینے ہوئے فون برآمد کرلیے، فائل فوٹو

اقوام متحدہ کے نمائندے سے موبائل فون چھینے والا ملزم گرفتار

بوٹ بیسن پولیس نے ایک ڈاکو گرفتارکرلیا، جس نے اقوام متحدہ کے نمائندے سے موبائل فون چھینا تھا۔

کراچی میں بوٹ بیسن پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران ایک ڈاکو کو گرفتار کرلیا، جس کی شناخت فرمان علی کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ عمران قریشی کے مطابق ملزم فرمان علی نے چند روز قبل اقوام متحدہ کے نمائندے گیمبین سے موبائل فون چھینا تھا، جس کا مقدمہ تھانہ بوٹ بیسن میں درج کرایا گیا تھا۔

عمران قریشی نے بتایا کہ بوٹ بیسن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، اس کے قبضے سے اسلحہ اور چھینے ہوئے فون برآمد کرلیے۔ گرفتارملزم فرمان علی نشے کا عادی ہے۔