اسکول پیر سے جمعرات تک صبح 7سے ساڑھے 11بجے کھلیں گے، فائل فوٹو
اسکول پیر سے جمعرات تک صبح 7سے ساڑھے 11بجے کھلیں گے، فائل فوٹو

سندھ کے تمام اسکولوں میں ایک ہفتے میں مفت کتابیں فراہم کرنے کا حکم

کراچی: نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے 7 روز کے اندر سندھ بھر کے تمام اسکولوں میں مفت کتابیں فراہم کرنے کا حکم جاری کردیا۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر کی زیرصدارت میں اسکول ایجوکیشن کا اجلاس ہوا، جس میں انہیں بریفنگ دی گئی کہ اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کیلیے بائیو میٹرک سسٹم لگایا گیا ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ صرف حاضری کافی نہیں طلبا کی تربیت اور پڑھانا آنا چاہیے، ہمیں اساتذہ کے انتخاب کو مزید بہتر کرنا ہوگا۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے تمام اسکولوں میں کتابیں فراہم کرنے کا حکم دے دیا، اور کہا کہ نصابی کتابیں تقسیم ہوئی ہیں یا نہیں، 7 دنوں کے بعد میں خود چیک کروں گا۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے تمام تعلیمی اداروں کی گرانٹ فوری جاری کرنے کی بھی ہدایت دے دی۔