لندن: مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے شہباز شریف کو وطن واپسی میں حائل قانونی رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے شہبازشریف کو پاکستان جاکر قانونی معاملات دیکھنے کی ہدایت کردی ،صدر ن لیگ شہبازشریف قائد کی ہدایت پر کل رات وطن واپس پہنچیں گے،شہبازشریف واپس آنے کے بعد قانونی ٹیم سے اہم مشاورتی میٹنگ کرینگے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف آرگنائزر مریم نواز قائد ن لیگ کے استقبال کی تیاریوں کی نگرانی کرینگی،مریم نواز پارٹی کے عہدیداروں، ونگز اور تنظیموں کو متحرک کرینگی۔