اسلام آباد: بجلی کی قیمت میں ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے،سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا اتھارٹی نے فیصلہ محفوظ کرلیا ، اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی،چیئرمین نیپرا کی سربراہی میں نیپرا اتھارٹی بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر سماعت کی، بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔ علاوہ ازیں نیپرا نے کراچی کیلئے بجلی4 روپے45پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کی منظوری دیدی ۔ منظوری گذشتہ مالی سال کی پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ۔کےالیکٹرک کیلئے1.49روپےسے 4.45روپے فی یونٹ تک بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ۔
فائل فوٹو
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos