زبیر نواز کالعدم تنظیم کا کمانڈر ،محمد خان سرگرم کارکن اوراغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری وارداتوں میں ملوث تھا، فائل فوٹو
زبیر نواز کالعدم تنظیم کا کمانڈر ،محمد خان سرگرم کارکن اوراغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری وارداتوں میں ملوث تھا، فائل فوٹو

پنجاب ہائی وے پوسٹ پرحملہ کرنے والے دہشت گردوں کی شناخت

لاہور: سی ٹی ڈی (کائونٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ) نے میانوالی میں کنڈل پنجاب ہائی وے پوسٹ پر حملہ کرنے والوں کی شناخت کر لی۔

نجی ٹی وی کے مطابق سی ٹی ڈی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایک دہشت گرد کی شناخت زبیر نواز اور دوسرے کی محمد خان کے نام سے ہوئی۔ زبیر نواز کالعدم تنظیم کا کمانڈر جبکہ محمد خان سرگرم کارکن اور اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری جیسی سنگین وارداتوں میں بھی ملوث تھا جبکہ دونوں فرقہ وارانہ سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔

واضع رہے دہشت گردوں نے کنڈل پیٹرولنگ پوسٹ پر حملہ کیا تھا تاہم جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے ۔ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے 2 اطراف سے حملہ کیا تھا، اہلکاروں کی جوابی کارروائی سے باقی دہشت گرد فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔