کراچی : نگراں وزیرداخلہ سندھ وجیل خانہ جات بریگیڈیئرریٹائرڈ حارث نواز نے سینٹرل جیل کراچی میں قیدیوں کی جانب سے کمائی گئی رقم تقسیم کرنیکی تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی،اس موقع پرقیدیوں کے درمیان بیس لاکھ روپے سے زائد رقم تقسیم کی گئی جوکہ گزشتہ دنوں آرٹس کونسل کراچی میں ہونیوالی نمائش کے دوران قیدیوں کے فن پارے اورمصنوعات کی فروخت سے حاصل ہوئی تھی،تقریب میں آئی جی جیل خانہ جات سندھ اوردیگرپولیس افسران نے بھی شرکت کی،حارث نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیل کا ماحول بہت بہترہے اورانہیں یہاں آکرخوشی ہوئی،قیدیوں کی اصلاح کیلئے جو کام کیا جارہا ہے وہ حیران کن ہے،انہیں قیدیوں کے چہروں پرخوشی اوراطمینان نظرآیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسا نظام بنائیں کہ قیدیوں کی بنائی مصنوعات اورپینٹنگزاچھی قیمت پرفروخت ہوں اوراس بات کو یقینی بنایا جائے کہ شفاف طریقے سے تمام رقم قیدیوں کو ملے،وہ چاہتے ہیں کہ معاشرے کا عزت دارشہری بنکرہرقیدی گھرجائے،بعض اوقات جرم غصے میں توکبھی جذبات میں ہوجاتا ہے جس پرزندگی بھرپچھتاوا رہتا ہے،انہوں نے کہا کہ غیرقانونی افغان باشندوں کیخلاف سخت ایکشن ہوگا،پناہ گزینوں کی وجہ سے دہشتگردی میں اضافہ ہورہا ہے،انہیں واپس بھیجیں گے اورجو انکو پناہ دیتے ہیں ان کیخلاف بھی ایکشن لیں گے،پندرہ سولہ سو افغان مہاجرین پکڑے جاچکے سب کو ان کے ملک واپس بھیجیں گے،ون ونڈو آپریشن کرنے جارہے ہیں،ایک کمیٹی بنائی ہے جس میں ایک ڈپٹی کمشنر،اسپیشل برانچ، نادرا اورایس ایس پی اوردیگرشامل ہیں،غیرقانونی تارکین وطن کی نشاندہی کے بعد ان کے حوالے سے مشترکہ فیصلہ ہوگا،ہماری ٹیم انہیں براستہ بلوچستان ڈی پورٹ کرکے واپس آئیگی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos