مہنگائی کی شرح مسلسل کم ہو رہی ہے، ایسا لگتا ہے کہ مرکزی بینک شرح سود میں بہت جلد کمی کرے گا، فائل فوٹو
 مہنگائی کی شرح مسلسل کم ہو رہی ہے، ایسا لگتا ہے کہ مرکزی بینک شرح سود میں بہت جلد کمی کرے گا، فائل فوٹو

روپیہ مزید تگڑا،انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت میں مزید کمی

کراچی : ملکی تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں مسلسل 20ویں سیشن کمی دیکھی جا رہی ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے کے درمیانی روز پر انٹر بینک میں ایک روپے 13 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی خرید و فروخت 283 روپے 53 پیسے میں جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 04 پیسے کمی ہوئی، جس کے بعد امریکی ڈالر 284 روپے 68 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بھی کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ پی ایس ایکس 100 انڈیکس 214 پوائنٹس اضافے کے بعد 47 ہزار 294 پر پہنچ گیا جو گزشتہ روز 47 ہزار 79 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔