کراچی: حیدرعباس رضوی کی گاڑی چھین لی گئی، واقعے کا مقدمہ درج

کراچی : گلشن اقبال سے ایم کیوایم پاکستان کے رہنما حیدرعباس رضوی کی گاڑی چھیننے کا مقدمہ درج کرلیا گپولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا۔واقعے کا مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں ڈرائیور کی مدعیت میں دو نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔

متن کے مطابق ڈرائیور کا کہنا ہے کہ ، ’میں اسپتال کے باہر گاڑی پارک کرکے سیٹ پر بیٹھا تھا کہ دومسلح ملزمان آئے اورمیرے اوپر کپڑا ڈال دیا، ایک ملزم نے گاڑی چلائی اورمجھے صفورہ چوک پرچھوڑ کر فرارہوگئے.