گزشتہ ماہ 3 ستمبر کو بھی ڈاکوؤں نے اسی دکان سے 19 لاکھ کی رقم لوٹی تھی، فائل فوٹو
گزشتہ ماہ 3 ستمبر کو بھی ڈاکوؤں نے اسی دکان سے 19 لاکھ کی رقم لوٹی تھی، فائل فوٹو

ایک ماہ میں دکان پر دوسری ڈکیتی، ڈاکو 22 لاکھ لوٹ کر فرار

کراچی کےعلاقے لیاقت آباد موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے اسکریپ کی دکان کو دوسری بار لوٹ لیا، ڈاکو ایک ماہ کے دوران دکان سے 22 لاکھ 50 ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکوؤں نے دکاندار کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا۔

ایک ڈاکو کیش کاؤنٹر کے پاس موجودرہا جبکہ دوسرے نے کیش کاؤنٹر کا صفایا کردیا، ڈاکوؤں نے دکان سے ساڑھے 3 لاکھ روپے کی رقم لوٹی تھی۔ گزشتہ ماہ 3 ستمبر کو بھی ڈاکوؤں نے اسی دکان سے 19 لاکھ کی رقم لوٹی تھی۔