مشتبہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ فائل فوٹو
مشتبہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ فائل فوٹو

مصری پولیس اہلکار نے2اسرائیلی مار دیے

اسکندریہ: مصری پولیس اہلکار کی فائرنگ سے دو اسرائیلی اورایک مصری شہری ہلاک ہو گیا۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک مصری پولیس اہلکار نے بحیرہ روم کے شہر اسکندریہ میں اسرائیلی سیاحوں پر فائرنگ کی،فائرنگ کے نتیجے میں دو اسرائیلی سمیت ایک مصری ہلاک ہو گیا۔

ایکسٹرا نیوز ٹیلی ویژن چینل جس کے مصری سیکیورٹی اداروں سے قریبی تعلقات ہیں، اس نے بتایا کہ حملے میں کچھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

چینل نے مزید کہا کہ واقعہ اسکندریہ میں پومپی کے ستون کے مقام پر پیش آیا، جبکہ مشتبہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اسرائیل کی زکا ریسکیو سروس نے اسکندریہ میں دو افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔