فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسرائیل پر حملہ کرنے والوں کے ہاتھ چومتے ہیں، آیت اللہ خامنہ ای

تہران: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر حملہ کرنے والوں کے ہاتھ چومتے ہیں۔

آیت اللہ خامنہ ای نے حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد ٹیلی ویژن پر اپنی پہلی تقریر میں کہا کہ ہم ان لوگوں کے ہاتھ چومتے ہیں جنہوں نے صیہونی حکومت پر حملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

ایرانی سپریم لیڈر نے ٹی وی پر اپنی پہلی تقریر کے موقع پر فلسطینی اسکارف بھی پہنا ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ حماس کے حملے نے اسرائیل میں کچھ اہم ڈھانچوں کو تباہ کیا جن کی مرمت آسانی سے نہیں کی جائے گی، اسرائیلی حکومت کے اپنے اقدامات اس تباہی کے ذمہ دار ہیں۔

آیت اللہ خمینی کا کہنا تھا کہ کسی مسلم قوم نے ایسا دشمن نہیں دیکھا جس کا آج فلسطینیوں کو سامنا ہے، مسلمان ممالک نے کبھی اتنے شیطانی اور درندہ صفت دشمن کا سامنا نہیں کیا، جب ظلم حد سےبڑھ جائے تو پھر ایک طوفان کا انتظار ہوتا ہے۔

پہلی بار خامنہ ای نے اس تنازعے میں ایران کے ملوث ہونے کے بارے میں شدید قیاس آرائیوں کا جواب دیا جب کہ اسرائیل ایک طویل عرصے سے ایران پر حماس کو اسلحہ فراہم کرکے تشدد کو ہوا دینے کا الزام عائد کرتا رہا ہے۔