خیر پور: کار اور وین میں تصادم کے نتیجہ میں 12افراد جاں بحق،11زخمی جبکہ دیگر حادثات میں 2شہری دم توڑ گئے ہیں۔کہ تایاگیاہے کہ خیر پور کے علاقے ببرلو بائی پاس پر کار اور وین میں تصادم،12افراد جاں بحق، ڈپٹی کمشنر خیر پور فواد شاہ کے مطابق حادثے میں 11افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اسی طرح شیخوپورہ میں38سالہ ثاقب مسیح اپنے ساتھی بشارت مسیح کے ہمراہ مریدکے کی طرف جارہا تھا کہ سیکھم کے قریب ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں ثاقب مسیح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا جبکہ بشارت مسیح زخمی ہوگیا جسے ریسکیو اہلکاروں نے اسپتال منتقل کردیا ہے۔
لاہور کاہنہ کے علاقے ہلوکی کے کے قریب 23 سالہ نوجوان ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت نہ ہو سکی۔اسی طرح سروسز ہسپتال کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر موٹرسائیکل سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں چیک اپ کے لیے اسپتال سے نکلنے والے باپ بیٹا 45سالہ غلام اکبر اور اس کا 21سالہ بیٹا دانیال شدید زخمی ہو گئے جبکہ کار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا زخمیوں کو علاج کے لیے دوبارہ سروسز ہسپتال داخل کرادیاگیا۔
خ
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos