فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسرائیل کا24 گھنٹوں میں 11 لاکھ فلسطینیوں کو غزہ چھوڑنے کا الٹی میٹم

تل ابیب: اسرائیل نے اگلے 24 گھنٹوں میں 11 لاکھ فلسطینیوں کو غزہ چھوڑنے کا الٹی میٹم دیدیا۔

اسرائیل نے مزید حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے فلسطینیوں کو غزہ چھوڑنے کا کہہ دیا، اسرائیل نے کہا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی تک حملے جاری رہیں گے۔

اُدھر غزہ میں اسرائیل کی جانب سے پانی، خوراک اور بجلی بند اور محاصرے کے سبب انسانی المیہ جنم لے رہا ہے۔

ریڈ کراس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غزہ میں بجلی بحال نہ کی گئی تو ہسپتال مردہ خانے بن جائیں گے۔ اسرائیلی حملوں سے غزہ کے ہسپتال زخمیوں سے بھر چکے ہیں۔

اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ میں کیمیائی ہتھیار استعمال کر رہا ہے،نہتے فلسطینیوں پر فاسفورس اور کلسٹر بم برسانے کا سلسلہ جاری ہے۔