فائل فوٹو
فائل فوٹو

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے متعلق اپیلیں سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے متعلق 1128اپیلیں سماعت کیلیے مقرر کردی گئیں۔

چیف جسٹس فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ 16اکتوبر کو سماعت کرے گا،جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ بھی بنچ میں شامل ہیں،رجسٹرار سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل، بجلی سپلائرز کمپنیز کو نوٹس جاری کردیے۔