اے اللہ مسجد اقصیٰ میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں کو آزادی عطا فرما،فائل فوٹو
اے اللہ مسجد اقصیٰ میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں کو آزادی عطا فرما،فائل فوٹو

امام کعبہ فلسطینیوں کیلیے دعا کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے

مکہ : فلسطین اسرائیل کے درمیان کشیدگی پر آج جمعہ کے روز امام کعبہ فلسطینیوں کے لیے دعا کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

مسجد الحرام میں جمعے کی نماز سے قبل لاکھوں زائرین نے فلسطین کے لیے دعائیں کیں۔امام کعبہ نے نماز جمعہ کے بعد دعا کی کہ اے اللہ مسجد اقصیٰ میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں کو آزادی عطا فرما، فلسطین میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں کی مدد کراور ان کا حامی و مددگار ہو۔

اردن میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے فوج کی رکاوٹیں توڑتے ہوئے اسرائیلی سرحد پر پہنچ گئے۔

ادرنی مظاہرین اسرائیل اور وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف سخت نعرے بازی کر رہے تھے، احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین کی بڑی تعداد بڑھتے ہوئے اسرائیلی سرحد کے قریب پہنچ گئی۔

اردن میں مظاہرین فوج کی رکاوٹیں توڑتے ہوئے اسرائیلی سرحد پر پہنچ گئے مگر پھر۔۔

اس دوران انہوں نے اردنی فوج کی جانب سے لگائی گئی رکاوٹوں کی بھی پرواہ نہیں کی اور انہیں توڑتے ہوئے دشمن کی سرحد پر پہنچ گئے۔اردنی فوج نے مظاہرین پر شدید شیلنگ کی اور ان کو سرحد سے پیچھے ہٹاتے ہوئے منتشر کر دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بنگلا دیش میں غزہ کی پٹی اور فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے مظاہرہ کیا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ بغداد میں ہزاروں مظاہرین نے فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگائے۔علاوہ ازیں پاکستان میں بھی نمازِ جمعہ کے اجتماعات میں فلسطین کے لیے دعائیں کی گئیں۔

واضح رہے کہ کشیدگی حماس کے حملے کے بعد سے بڑھ کر جنگ میں تبدیل ہوگئی ہے، اسرائیل نے غزہ کی ناکہ بندی مزید سخت کرتے ہوئے خوراک، ایندھن اور بجلی کی فراہمی معطل کردی گئی ہے۔