اسرائیل کیخلاف لڑائی میں حصہ منصوبہ کے مطابق لیں گے, حزب اللہ

بیروت: لبنان کی سیاسی تنظیم حزب اﷲ نے کہا ہے کہ اپنے منصوبے کے مطابق اسرائیل کے خلاف لڑائی میں حصہ لیں گے۔حزب اﷲ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے بیروت میں فلسطینیوں کی حمایت میں نکالی جانے والی ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم تیار ہیں اور اپنے منصوبے کے مطابق اسرائیل کے خلاف لڑائی میں حصہ لیں گے۔انہوں نے کہا خطے کی بڑی طاقتوں، عرب ممالک اور اقوام متحدہ نے براہ ریاست اور بالواسطہ حزب اﷲ سے کہا ہے کہ وہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری لڑائی میں مداخلت نہ کرے۔