قمبر شہدادکوٹ, بین الصوبائی گٹکا فروش بڑی کھیپ سمیت پکڑا گیا

قمبر:  قمبر شہدادکوٹ سے بین الصوبائی گٹکا فروش گرفتار، بڑی کھیپ پکڑی گئی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ اے سیکشن پولیس نے قمبرانی بائی پاس سے بین الصوبائی گٹکا فروش گروپ کے کارندے نادر شیخ کو انڈین گٹکے Z21 کی بڑی کھیپ سمیت گرفتار کرلیا،10 بوریاں تحویل میں لے لی گئیں۔ اطلاعات کے مطابق ملزم بلوچستان سے سندھ کے مختلف اضلاع میں گٹکے کی ترسیل میں ملوث رہا ہے، مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جاری ہے۔