انھوں نے سوشل میڈیا پر چاقو سے حملے کی دھمکی ملنے کی شکایت کی تھی، فائل فوٹو
انھوں نے سوشل میڈیا پر چاقو سے حملے کی دھمکی ملنے کی شکایت کی تھی، فائل فوٹو

ایران کے معروف فلم ڈائریکٹراہلیہ سمیت گھر میں قتل

تہران: ایران کے معروف فلم ڈائریکٹر داریوش مہرجوئی اور ان کی اہلیہ کو گھر میں قتل کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نامعلوم حملہ آورنے چاقو کے وار کرکے ایرانی ڈائریکٹر اوران کی اہلیہ کو قتل کیا۔

معروف ایرانی فلم ڈائریکٹر داریوش مہرجوئی اور ان کی اہلیہ واحدہ محمدیفر کے وحشیانہ قتل کے بعد فلمی دنیا صدمے سے دوچار ہوگئی۔ جوڑے کو ان کے گھر میں مردہ پایا گیا تھا

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے ایران کے فلم ڈائریکٹر ور اہلیہ کے قتل کی تحقیقات شروع کر دی ہیں،ایرانی فلم ڈائریکٹر کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر چاقو سے حملے کی دھمکی ملنے کی شکایت کی تھی۔