پشاور: افغانستان کے صوبے کنڑ میں دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی کے مرکز میں دھماکے کے نتیجے میں 25 دہشت گرد مارے گئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صوبہ کنڑ میں دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی کے مرکز میں دھماکا ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 25 کے قریب دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سرحد پار کارروائی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos