استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا، فائل فوٹو
استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا، فائل فوٹو

فرخ حبیب نے بھی تحریک انصاف کو خدا حافظ کہہ دیا

اسلام آباد: تحریک انصاف کے اہم رہنما فرخ حبیب نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا اور کہا کہ وہ آج سےاستحکام پارٹی میں شامل ہو گئے۔۔

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نیوز کانفرنس کرنے استحکام پاکستان پارٹی کے دفتر پہنچ گئے، فرخ حبیب نے بھی تحریک انصاف سے راہیں جدا کر لیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ساڑھے تین سال حکومت کام موقع ملا جس کے بعد آپ کو آئینی طریقے سے عدم اعتماد کے ذریعے ہٹایا گیا، آپ نے پرامن کے بجائے پرتشدد مزاحمت کا راستہ اختیار کیا۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے افسوس ناک واقعے کے بعد ہم اپنے گھروں سے دور رہے، نو مئی کو جو کچھ ہوا وہ غلط تھا، میں تحریک انصاف چھوڑ رہا ہوں، میری جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی ہے، آج کی اس پریس کانفرنس کے ذریعے میں استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

واضع رہے لاہور کی عدالت نے آج ہی فرخ حبیب کی بازیابی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا ہے۔