شکارپور میں 2 گروپوں میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق

شکارپور: 2 گروپوں میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔  تفصیلات کے مطابق شکارپور میں مدیجی کے کچے میں کلہوڑا جونیجا برداری کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جان سے گئے جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔جاں بحق افراد کی شناخت نادر کلہوڑو، نظر جونیجو، نیاز جونیجو، سبحان کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ دونوں گروپوں میں چوری کے معاملے پر درینہ دوشمنی چلی آرہی تھی تا فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔