الیکشن کمیشن فوری عام انتخابات کی تاریخ دے، بلاول بھٹو

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عام انتخابات کے لیے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا جبکہ انہوں نے الیکشن کمیشن سے انتخابات کی تاریخ فوری دینے کا مطالبہ کیا اور قومی اتحاد ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں بار بار تاخیر ووٹ کی عزت نہیں ہے بے عزتی ہے، ایک شخص کی واپسی کے لیے انتخابات، جمہوریت اور آئین کو روکا گیا، عوم اپنی تیاری کرلے، پیپلز پارٹی الیکشن کے لیے تیار ہے، نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ترک کرنا ہوگا۔

کراچی میں پیپلزپارٹی کا سانحہ کار ساز کے شہداء کی یاد میں تعزیتی جلسہ منعقد کیا گیا، کارساز تعزیتی جلسہ فلسطین کے نام سے منسوب کردیا گیا۔

سانحہ کارساز سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ آج شہداء کو یاد کرنے کا دن ہے، آج کا دن فلسطین سے یکجہتی کے طور پر بھی منارہے ہیں، فلسطینیوں کو ہم سلام پیش کرتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج کا دن محترمہ کی واپسی کا تاریخی دن تھا، سانحہ کار ساز کو 16 سال گزر چکے ہیں، سانحہ کار ساز کے شہداء کو یاد کرنے کے لیے آج ہم سب یہاں جمع ہیں، بے نظیر بھٹو اپنے عوام کو آزادی دلانے آئی تھیں، عوام نے بی بی کا پرجوش استقبال کرکے دہشت گردی کو مسترد کردیا تھا، بزدل دہشت گردوں نے رات کے اندھیرے میں حملہ کیا، بزدل دہشت گردوں کے حملے سے 200 جیالے شہید ہوئے تھے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام آج بھی اکیلے نہیں اور کل بھی اکیلے نہیں ہوں گے، جب تک پاکستان کے عوام ہیں فلسطینی عوام کبھی اکیلے نہیں ہوں گے، نگراں وزیراعظم صرف ہمارے نہیں فسلطین کے بھی نمائندے ہیں، نگراں وزیراعظم کو فلسطین کے عوام کے لیے آواز اٹھانی پڑے گی، یاسرعرفات نے ضیاءالحق سے وعدہ لیا تھا کہ قائد عوام کو پھانسی نہیں دیں گے، ضیاء الحق وعدے سے مکر گیا اور ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دی۔