سلامتی کونسل، امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کی درخواست ویٹو کردی

واشنگٹن: امریکا نے سلامتی کونسل میں اسرائیل فلسطین جنگ بندی کی قرار داد کو ویٹو کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیل فسلطین کشیدگی سےمتعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے ایک بار پھر ویٹو کردی، سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد برازیل نے پیش کی تھی۔ امریکا نے دوسری بار سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کیا ہے، اس سے پہلے روس نے جنگ بندی کی قرارداد پیش کی تھی۔ انہیں بھی امریکا نے ویٹو کردیا تھا۔ سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد پر 12 ارکان نےحمایت میں ووٹ دیے،  جبکہ ووٹنگ میں روس اور برطانیہ غیر حاضر رہے۔