ریاض (اُمت نیوز) سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ لبنان کے لیے سفری ہدایات کی پابندی کریں اور ملک میں موجود افراد وہاں سے فوری طور پر نکل جائیں۔
خبررساں ادارے کے مطابق لبنان میں سعودی سفارت خانے نے کہا ہے کہ وہ جنوبی لبنان میں ہونے والی پیش رفت کا قریب سے جائزہ لے رہا ہے اور تمام شہریوں سے سفری پابندی پر عمل کرنے اور لبنان میں موجود افراد کے لیے فوراً لبنانی سرزمین چھوڑنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
گزشتہ ہفتے اسرائیل پر حماس کے حملوں کے بعد لبنان کے اندر موجود فلسطینی گروپوں کی طرف سے راکٹ اور میزائل حملوں کے بعد سرحد پار سے گولہ باری کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے اہداف کے خلاف اسرائیل نے جوابی کارروائی کی تھی۔
امریکا سمیت کئی دوسرے ممالک نے حالیہ دنوں میں لبنان جانے کے خواہشمند شہریوں کے لیے سفری ہدایات جاری کی ہیں۔