77 ارب کا منصوبہ ایکنک کو بھیج دیا ہے، فائل فوٹو
77 ارب کا منصوبہ ایکنک کو بھیج دیا ہے، فائل فوٹو

مرتضیٰ وہاب کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف درخواستیں مسترد

کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے ضلع کیماڑی سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔

سٹی کورٹ، الیکشن ٹریبونل غربی میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے ضلع کیماڑی سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ درست قرار دیتے ہوئے میئر کراچی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کےامیدواروں کی درخواستیں مسترد کردیں۔

یوسی 8 ابراہیم حیدری کے ریٹرننگ افسر نے مرتضیٰ وہاب کے کاغذات نامزدگی کو درست قرار دیتے ہوئے منظورکیا تھا، جس پر پی ٹی آئی کے 4 اور جماعت اسلامی کے 2 امیدواروں نے کاغذات کی منظوری کو چیلنج کیا تھا۔

درخواست میں اختیارکیا تھا کہ مرتضٰی وہاب ضلع جنوبی گزری کے ربائشی ہیں، قوانین کے مطابق اُمیدوار اسی حلقے سے الیکشن لڑ سکتا ہے جہاں کا ووٹر ہو۔

الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ درست قرار دے دیا، اور مرتضٰی وہاب کے خلاف دائر تمام درخواستیں مسترد کر دیں۔

واضع رہے ریٹرننگ افسر نے مرتضیٰ وہاب کے کاغذات نامزدگی کو منظور کیا تھا۔