وطن واپسی میں حائل قانونی رکاوٹیں دور،نواز شریف جدہ سے دبئی پہنچ گئے

دبئی : مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی واپسی کی راہ میں موجود تمام قانونی رکاوٹیں دور ہوگئی ہیں اور وہ وطن واپسی کیلئے جدہ سے دبئی پہنچ گئے ہیں۔ احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی نواز شریف کو 24 اکتوبر تک گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔

جس کے بعد قائد مسلم لیگ (ن) نوازشریف آج رات چارٹرڈ طیارے کے ذریعے جدہ سے دبئی پہنچے ائرپورٹ سے علی ڈار کی رہائش گاہ روانہ ہوگئے۔ سابق وزیراعظم دبئی میں علی ڈار کی رہائش گاہ پر قیام کریں گے اور غیرملکی پرواز سے ہفتے کو اسلام آباد روانہ ہوں گے۔ پاکستان سے کوئی بڑا لیگی رہنما تاحال دبئی نہیں پہنچا۔