فلسطینی خاتون سیاست دان ڈاکٹر جمیلہ الشنطی بھی شہید

غزہ: غزہ پر اسرائیلی حملے کے13 ویں دن سرکردہ فلسطینی خاتون سیاست دان ڈاکٹر جمیلہ الشنطی بھی شہید ہوگئیں۔ وہ فلسطینی قانون ساز کونسل کی رکن رہی ہیں اورحماس” کے سیاسی بیورو کی رکن تھیں۔بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب اسرائیلی فوج کے غزہ کی پٹی پر حملے میں ان کی شہادت ہوئی فلسطینی قانون سازکونسل نے جمیلہ الشنطی کی شہادت پر سوگ کا اعلان کیا ہے۔الشنطی "حماس” کے سیاسی بیورو کی رکن تھیں۔ وہ اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی فلسطینی خاتون تھیں۔الشنطی نے 10 سال تک سعودی عرب میں بطور استانی خدمات انجام دیں۔سنہ 1990 میں وہ غزہ واپس آئیں اور حماس کے تنظیمی ڈھانچے میں شامل ہو گئیں۔