راولپنڈی : جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے سپاہی ساجد اعظم کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق سپاہی ساجد اعظم کی نماز جنازہ ضلع کوٹلی آزادکشمیر میں ادا کی گئی، سپاہی ساجد جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں سینئر حاضر سروس فوجی افسروں، عزیز و اقارب اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos