موٹروے قومی شاہراہوں ہر دندناتی اوورلوڈ گاڑیوں کو روکا جائے۔ فائل فوٹو
موٹروے قومی شاہراہوں ہر دندناتی اوورلوڈ گاڑیوں کو روکا جائے۔ فائل فوٹو

گڈز ٹرانسپورٹرز کا ہڑتال کا اعلان

کراچی: آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن نے دو روز میں مطالبات منظور نہ کرنے کی صورت میں ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری اویس چوہدری نے کہا کہ پورٹ پر حکومت کے ایکسل لوڈ قانون کا نفاذ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن حکومت قومی شاہراہوں پر بھی ایکسل لوڈ کے قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتوں کے ذریعے ایکسل لوڈ پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور قومی شاہراہوں کے متعلقہ سرکاری اسٹیک ہولڈرز اپنے وے اسٹیشز کو آپریشنل کرے جبکہ موٹروے قومی شاہراہوں ہر دندناتی اوورلوڈ گاڑیوں کو روکے۔