مولانا طاہر اشرفی نگران وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی مقرر
مولاناطاہر اشرفی اس سے قبل بھی وزرائے اعظم کے نمائندہ خصوصی کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔
October 20, 2023 · قومی
ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ فائل فوٹو
اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مولانا طاہر محموداشرفی کو نمائندہ خصوصی مقرر کر دیاگیا ۔
مولانا طاہر محمود اشرفی کو مڈل ایسٹ اوراسلامی ممالک کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی کا نمائندہ خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔
مولاناطاہر اشرفی اس سے قبل بھی وزرائے اعظم کے نمائندہ خصوصی کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری توقیر شاہ نے ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔