عدالت سے کیس نمبراور مزید ہدایات کا انتظار کررہے ہیں۔ وکیل، فائل فوٹو
عدالت سے کیس نمبراور مزید ہدایات کا انتظار کررہے ہیں۔ وکیل، فائل فوٹو

ارشد شریف کے قتل کا کینیا پولیس کیخلاف مقدمہ درج

نیروبی: کینیا میں قتل ہونے والے صحافی ارشد شریف  کی بیوہ نے کینیا پولیس کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا۔

ارشد شریف کی بیوہ جویریہ صدیقی کے وکیل نے خبرایجنسی سے گفتگو  کرتے ہوئے کہاکہ نیروبی میں کینیا پولیس کے خلاف ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ درج کرا دیا گیا ، وکیل کاکہناتھا کہ عدالت سے کیس نمبراور مزید ہدایات کا انتظار کررہے ہیں۔

دوسری جانب بیوہ ارشد شریف نے کہاکہ ایک سال سے انصاف کیلیے لڑ رہی ہوں،کینیا کی پولیس نے میرے شوہر کے قتل کا اعتراف کیا لیکن معافی نہیں مانگی۔