وزیرستان: افغان چوکیوں سے بلااشتعال فائرنگ پر پاک فوج کا جوابی وار، طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار
تاحال کسی پاکستانی کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ،ڈپٹی کمشنر جنونی وزیرستان
فائل فوٹو
انگور اڈہ : جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے انگور اڈہ میں افغان سرحدی پوسٹوں سے پاکستانی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس کا پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے فوری اور انتہائی مؤثر جواب دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے تلافی کارروائی کرتے ہوئے متعدد افغان سرحدی پوسٹوں، مارٹر پوزیشنز اور دفاعی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج کے شدید اور ڈائریکٹ فائر کے بعد افغان طالبان اپنی دفاعی پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔
انگور اڈہ، جنوبی وزیرستان | 1 نومبر 2026
افغان سرحدی پوسٹوں سے پاکستانی سرحدی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد افغان سرحدی پوسٹوں، مارٹر پوزیشنز اور دفاعی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ پاکستانی فورسز کے…
— Deputy Commissioner South Waziristan Lower (@dcswlower) November 1, 2026
ڈپٹی کمشنر جنونی وزیرستان کے مطابق تاحال پاکستانی جانب کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحدی حدود میں فورسز مکمل الرٹ ہیں اور سرحد پار سے ہونے والی کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔