واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے، فائل فوٹو
 واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے، فائل فوٹو

کراچی، ڈاکونجی بینک سے 80 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

کراچی: نارتھ ناظم آباد میں مسلح ملزمان نے نجی بینک لوٹ لیا۔ ملزمان بینک کے عملے کو یرغمال بنا کر لگ بھگ 80 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واردات نارتھ ناظم آباد کے علاقے شادمان ٹاؤن میں واقع ایک نجی بینک میں ہوئی۔ 6 مسلح ملزمان نے واردات کے بعد فرار ہوتے وقت ہوائی فائرنگ بھی کی۔

عینی شاہدین کے مطابق بینک لوٹنے والے ملزمان موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔بینک اوراطراف کے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جا رہی ہے۔