فوج میری ہے میں نے ہمیشہ اس کا دفاع کیا اور کرتا رہوں گا، فائل فوٹو
فوج میری ہے میں نے ہمیشہ اس کا دفاع کیا اور کرتا رہوں گا، فائل فوٹو

ایوان صدر میں نہ ہوتا تو میں بھی جیل میں ہوتا، صدر عارف علوی

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اگر وہ ایوان صدر میں نہ ہوتے تو آج خود بھی جیل میں ہوتے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں دیے گئے انٹرویو میں عارف علوی نے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج بھی ان کے لیڈر ہیں۔

ایک سوال پر عارف علوی کا کہنا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس انہوں نے نہیں بھیجا تھا، وزیراعظم ہاؤس سے آیا تھا اور بعد میں سابق وزیراعظم نے بھی کہا تھا کہ وہ ریفرنس بھیجنا نہیں چاہتے تھے۔

عارف علوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 57 میں ترمیم آئین کے خلاف ہے۔