صحافیوں سے گفتگو میں سارا زور بھی پی ٹی آئی سے کی گئی ’’نا انصافی‘‘ پر رہا، فائل فوٹو
 صحافیوں سے گفتگو میں سارا زور بھی پی ٹی آئی سے کی گئی ’’نا انصافی‘‘ پر رہا، فائل فوٹو

قبلہ اول مسجد اقصیٰ کا تحفظ مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے،حافظ نعیم

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہاہےکہ فلسطین کے مسلمانوں و حما س سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اوّل مسجد اقصیٰ سےتعلق تمام مسلمانوں کے ایمان اور عقیدے کاحصہ ہے،کراچی کی مائیں بہنیں اور بیٹیاں مجرمانہ خاموشی اختیار کرنیوالےحکمرانوں کو جگانےکے لیے احتجاج اور اہل فلسطین سےاظہار یکجہتی کررہی ہیں،عالم اسلام کےحکمرانوں کی غیرت و حمیت جاگ نہیں رہی،اسلامی ممالک کی افواج اور ان کے سربراہان بھی خاموش ہیں۔ نگراں وزیراعظم اور آرمی چیف عالم اسلام کے حکمرانوں کااجلاس بلائیں جس میں اسرائیل کو دہشت گردقراردیاجائے ،کھل کر فلسطینی مسلمانوں کا ساتھ دینے کااعلان کیاجائے، اگر آج ہم مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی آواز نہیں بنیں گے تو یہ ظلم مزید بڑھے گااور ہمارے ملک اور ہمارے گھروں تک بھی پہنچ سکتا ہے، ہم سب کی ذمہ داری ہےکہ فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیےسڑکوں پر آئیں، مالی امدادکریں،ریلیاں نکالیں اور جو لکھ سکتا ہے وہ اپنے قلم سےاہل فلسطین کا ساتھ دے، جماعت اسلامی کے تحت بچوں کا بھی”فلسطین مارچ“کیاجائے گا۔

ان خیالات کااظہارانہوں نےحلقہ خواتین جماعت اسلامی کے تحت اسرائیل کی جارحیت و دہشت گردی، مظلوم و نہتےفلسطینی بچوں، ماوں، بہنوں پر بمباری کے خلاف اور اہل غزہ و فلسطینی مسلمانوں سےاظہار یکجہتی کے لیےعائشہ منزل چورنگی پر خواتین مارچ سےخطاب کرتے ہوئےکیا۔مارچ سے امیر جماعت اسلامی ضلع گلبرگ وسطی فاروق نعمت اللہ نے بھی خطاب کیا۔ قبل ازیں حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی جنرل سکریٹری دردانہ صدیقی کی قیادت میں خواتین نےطاہر ولا چورنگی تاعائشہ منزل تک پیدل مارچ کیا۔