مائنس عمران خان سب سے بات کرنی چاہیے، عطاء تارڑ

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو ’مائنس عمران خان‘ سب سے بات کرنی چایے۔ نجی ٹی وی  کے پروگرام  میں جب ان سے پوچھا کہ کیا نواز شریف عمران خان سمیت ”تمام“ سے بات چیت اور مفاہمت کریں گے؟ تو جواب میں عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ’اگر میاں صاحب مجھ سے پارٹی کے اندر پوچھیں، تو میرا خیال ہے مائنس عمران خان سب سے بات کرنی چاہیے، کیونکہ ایک شخص نے اقتدار کی حوس میں پاکستان کے تعلقات کو بین الاقوامی سطح پر نقصان پہنچایا سائفر لہرا کے، سی پیک کو رول بیک کردیا، جس نے پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر آئسولیٹ کردیا‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’نو مئی کے جو حملے ہیں آپ کی تینوں بہنیں کور کمانڈر ہاؤس کے باہر کھڑی ہیں، آپ کا بھانجا وہاں پر وردی لٹکا کر تقریریں کر رہا ہے، ایک شخص جس نے قومی سلامتی کو نقصان پہنچایا ہے، جس نے نیوکلئیر اسٹیٹ کے ایک آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ایک جھوٹ گھڑ کے ایک ملک کو للکارا ہے، میں نہیں سمجھتا اس سے بات کرنی چاہیے‘۔عطاء اللہ تارڑ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ’مائنس عمران خان سب سے بات کرنی چاہیے‘۔