بلدیہ عظمیٰ کراچی کی حدود میں واقع تمام دفاتر ماسوائے لازمی خدمات کے بند رہیں گے، فائل فوٹو
بلدیہ عظمیٰ کراچی کی حدود میں واقع تمام دفاتر ماسوائے لازمی خدمات کے بند رہیں گے، فائل فوٹو

مرتضیٰ وہاب کی بلامقابلہ کامیابی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ایک یوسی سی بلا مقابلہ منتخب ہونے کا معاملہ بھی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔

یوسی 8ابراہیم حیدری سے تعلق رکھنے والے جماعت اسلامی کے امیدوار محمد صابرنے اپنی درخواست میں الزام لگایا ہے کہ مرتضی وہاب نے بلا مقابلہ منتخب ہونے کیلیے مخالف امیدوار کے کاغذات نامزدگی میں تجویز اورتائید کنندگان کو اغوا کرایا ۔

عدالت نے مرتضیٰ وہاب، الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔عدالت نے فریقین سے 2 نومبر کو جواب طلب کرلیا ہے ،درخواست گزار کے وکیل عثمان کا کہنا ہے کہ مرتضیٰ وہاب کا میئر بن کر عام امیدواوں کے مقابل الیکشن لڑنا ناانصافی ہے۔

درخواست میں کہا ہے کہ میئر کراچی کی حیثیت سے سرکاری وسائل پر نہ صرف اپنی بلکہ دیگر پارٹی امیدواروں کی مہم بھی چلارہے ہیں، یہ صورت حال آئین کے آرٹیکل 25کی خلاف ورزی ہے،تمام امیدواروں کو یکساں لیول پلینگ فیلڈ دستیاب نہیں ۔ریٹرننگ افسر اور الیکشن ٹریبونل نے اس معاملے کی سنگینی کو نہیں سمجھا۔

قائمقام چیف جسٹس عرفان سعادت خان نے کہا کہ میئر کراچی سے متعلق دیگر درخواستیں پہلے بھی دائر ہیں، وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ یہ درخواست بھی انہی درخواستوں کے ساتھ شامل کردی جائے۔