انکوائری کمیشن کی جانب سے سابق آئی جی اسلام آباد پولیس خالد خٹک اور چیف کمشنرکو بھی طلب کیا جائے گا۔ فائل فوٹو
انکوائری کمیشن کی جانب سے سابق آئی جی اسلام آباد پولیس خالد خٹک اور چیف کمشنرکو بھی طلب کیا جائے گا۔ فائل فوٹو

فیض آباد دھرنے کے ذمے داران کے تعین کیلیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنے کے ذمے داران کے تعین کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کردی۔

اٹارنی جنرل نے عمل درآمد رپورٹ جمع کرا دی جس کے مطابق سپریم کورٹ کے فیض آباد دھرنا کیس کے 6 فروری 2019 کے فیصلے پرعمل درآمد کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی میں ایڈشنل سیکریٹری داخلہ، ایڈشنل سیکریٹری دفاع اور ڈائریکٹر آئی ایس آئی شامل ہیں۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی طے شدہ ٹی او آرز کے تحت انکوائری کرے گی۔

اٹارنی جنرل کی رپورٹ کے مطابق کمیٹی کو ذمے داران کے تعین کا ٹاسک دیا گیا ہے، کمیٹی تمام دستاویزات، ریکارڈ اور شواہد کا جائزہ لی گی۔ کمیٹی متعلقہ گواہان کے بیانات ریکارڈ کرے گی۔

فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی متعلقہ قوانین کی روشنی میں معاملہ کا جائزہ لے گی جبکہ متعلقہ مینجمنٹ کے کرداراور ہدایات کا بھی جائزہ لے گی، کمیٹی اپنی تجاویز کے ساتھ رپورٹ پیش کرے گی۔