فائل فوٹو
فائل فوٹو

شہداء نے اپنے خون سے مہاجرقوم کی شناخت منوائی،خالد مقبول

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینرڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے 31 اکتوبر1986 سانحہ سہراب گوٹھ اورمارکیٹ چوک حیدرآباد کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ شہداء نے اپنے خون سے مہاجر قوم کی شناخت کو منوایا،سہراب گوٹھ اورمارکیٹ چوک حیدرآباد کے سانحے میں ملوث افراد آج تک گرفتارنہ کئے جاسکے،سانحہ سہراب گوٹھ سمیت تمام سانحات کی تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے علاوہ ازیں ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کامیاب جلسے پرلیاقت آباد ٹاؤن کے عوام کو مبارکباد دی اورشرکت پرانکا شکریہ ادا کیا،انہوں نے کہا کہ یہ جلسہ ترقی کی نئی راہیں کھولے گا،ایم کیو ایم پاکستان اپنا مینڈیٹ واپس لے گی اورمخالفین کو منہ کی کھانا پڑیگی

دریں اثناءایم کیو ایم پاکستان کی سینئرڈپٹی کنوینر نسرین جلیل،رکن رابطہ کمیٹی کشور زہرہ اورطحہ احمد خان نے کراچی میں ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات کی اورتنازع فلسطین کے بڑھنے پرتحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے معصوم فلسطینیوں پرمسلسل کئے جانیوالے مظالم کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اورمسئلہ فلسطین پرعالمی قوتوں کی خاموشی قابل تشویش ہے،ملاقات میں ایرانی قونصل جنرل ایچ ای حسن نوریان نے پاکستانی قوم اورایم کیو ایم کی جانب سے مسئلہ فلسطین اورغزہ میں ہولناک تباہی پرعوامی مظاہرے کرنے پراراکین رابطہ کمیٹی کا شکریہ ادا کیا اورامام خمینی کا ایک قول نقل کیا کہ اسرائیل ایک کینسرکی رسولی ہے جسکا کنٹرول اورہٹانا ناگزیرہے۔