غلام سرور خان نے استحکام پاکستان پارٹی میں شامل
جہانگیر ترین اور علیم خان سے ملاقات کے دوران ان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔
October 31, 2023 · قومی
2018ء میں پنجاب کے حلقہ این اے۔63 سے کامیابی حاصل کی تھی، فائل فوٹو
لاہور: تحریک انصاف کے سابق رہنما غلام سرور خان نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔
انھوں نے جہانگیر ترین اور علیم خان سے ملاقات کے دوران ان کی قیادت پراعتماد کرتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی کو جوائن کرلیا۔
یاد رہے کہ غلام سرور خان نے نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے تحریک انصاف چھوڑ دی تھی۔
غلام سرور خان نے پاکستان عام انتخابات 2018ء میں پنجاب کے حلقہ این اے۔63 میں پاکستان تحریک انصاف سے انتخاب میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی۔