آل پاکستان مسلم لیگ کا ملک میں کوٸی عہدے دار نہیں، فائل فوٹو
آل پاکستان مسلم لیگ کا ملک میں کوٸی عہدے دار نہیں، فائل فوٹو

الیکشن کمیشن نے اے پی ایم ایل کی رجسٹریشن ختم کردی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے مرحوم جنرل (ر) پرویز مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کو خارج کرنے کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ کی رجسٹریشن ختم کر دی گئی، قبل ازیں الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ آل پاکستان مسلم لیگ نے گزشتہ چار سال سے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کراٸیں نہ ہی
انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد کیا۔

الیکشن کمیشن نے فیصلے میں لکھا ہے کہ آل پاکستان مسلم لیگ کا ملک میں کوٸی عہدے دار نہیں اور نہ ہی اس جماعت کا ملک میں کوٸی وجود ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل الیکشن کمیشن نے فیصلہ سناتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ سے عقاب کا انتخابی نشان بھی واپس لے لیا تھا۔