فائل فوٹو
فائل فوٹو

لیہ اراضی سکینڈل: عمران خان کے بہنوئی ضمانت خارج ہونے پر فرار

لیہ : لیہ اراضی سکینڈل میں عمران خان کے بہنوئی ضمانت خارج ہونے پر موقع سے فرار ہوگئے۔  تفصیلات کے مطابق لیہ اراضی اسکینڈل میں اینٹی کرپشن نے بڑی کامیابی حاصل کرلی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے بہنوئی احد مجید کی ضمانت خارج ہوگئی تاہم موقع سے فرار ہوجانے کی وجہ سے ان کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی۔

ترجمان اینٹی کرپشن کے جاری کردہ بیان کے مطابق اینٹی کرپشن چیرمین پی ٹی آئی کی بہن اور بہنوئی سے لیہ اراضی اسکینڈل میں تحقیقات کر رہا ہے۔ اینٹی کرپشن لیگل ٹیم کی جانب سے آج اسپیشل جج اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان کو ٹھوس ثبوت فراہم کے گئے۔ معزز عدالت نے دونوں جانب سے دلائل سن کر ضمانت خارج کرنے کا فیصلہ سنایا۔