نواب شاہ، سرہاری کے قریب مال گاڑی میں آگ بھڑک اُٹھی

نواب شاہ:  سرہاری کے قریب مال گاڑی میں آگ بھڑک اُٹھی، آگ بوگی نمبر 5 میں لگی۔ بوگی میں کیمکل، ڈرائی فروٹ، گندم، ادویات، مصالحہ جات و دیگر اشیا موجود تھیں۔ اطلاع پر سکرنڈ فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پایا، ریلوے پولیس کے مطابق بوگی نمبر 5 میں تباہ شدہ سامان کے نقصان کا تخمینہ نہیں لگایا جاسکا، ریلوے ٹریک کو 3 گھنٹے کیلئے معطل کردیا گیا تھا۔

ریلوے حکام کے مطابق متاثرہ مال بردار گاڑی کراچی سے لاہور جارہی تھی۔ سرہاری کے مقام پر اچانک مال بردار ڈبہ میں آگ بھڑک گئی دہواں نکلتا دیکھ گاڑی سے متاثرہ ڈبہ کو جدا کردیا گیا۔ متاثرہ بوگی کو سرہاری اسٹیشن پر کھڑا کرکے ٹریک کو بحال کردیا گیا، ٹریک کی بندش کی وجہ سے کراچی سے لاہور جانے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔