اسلام آباد : صدر مملکت نے سندھ ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عرفان سعادت خان کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کر دیا ہے اس سلسلے وزارت قانون انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا یے۔صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 177/1کے تحت فاضل جج کی تعیناتی کی منظوری دی۔قبل ازیں جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عرفان سعادت خان کی تعیناتی کی سفارش کی تھی۔دریں اثنا وزارت قانون و انصاف نے سندھ ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج عقیل احمد عبا سی کو سندھ ہائی کورٹ کا قائم مقام چیف جسٹس مقرر کر دیا ہے۔قائم مقام چیف جسٹس کی تعیناتی جوڈیشل کمیشن کی جانب سے مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی کی منظوری تک کی گئی ہے۔صدر نے قائم مقام چیف جسٹس کی تعیناتی کی بھی منظوری دی۔