کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کو توانائی مسائل سے نکالنے اور موسمیاتی تبدیلی سے بچانے کے لیے ڈینمارک حکومت کا اقدام، ڈینمارک ایمبیسی نے ڈینش اینرجی ایجنسی کے اشتراک سے گرین ٹیک ایونٹ کا افتتاح کردیا ۔ یہ منصوبہ مستقبل میں پاکستان کو اینجری مسائل سے نمٹنے میں مدد دے گا ۔پاکستان جو اس وقت معاشی مسائل اور ماحولیاتی آلودگی سے لڑ رہا ہے ۔ایسے ملک کے لیے سبز توانائی ایک کامیاب منصوبہ ہوگا۔ایونٹ میں ڈینمارک سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے شرکت کی ان ماہرین نے ڈنمارک میں توانائی اور موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے خاطر خواہ کام کیا ہے جسے اس سیمینار کےشرکا کے سامنے متعارف بھی کروایا گیا ۔
پاکستان میں موجود ڈینش سفیر جیکب لینولف کا کہنا تھا کہ ڈینمارک حکومت نے یہ منصوبہ لانچ کیا ہےتاکہ ڈینمارک اپنی مہارت،علم اور تکنیک کے ذریعےتوانائی بحران کا حل پاکستانیوں تک پہنچائے تاکہ پاکستان توانائی بحران سے اچھے انداز سے نکل سکے ۔
ڈینش اینجری ایجنسی نے منصوبے کی کامیابی کے لیے فریم ورک اور تجاویز تیار کر رکھی ہیں جس پر عمل کرنے سے توانائی کے سیکٹر میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہے ۔۔۔سیمینار میں توانائی کے حوالے سے پبلک اسکیم بنانے پر بھی غور دیا ۔
سبز توانائی منصوبہ پاکستان کے بہتر مستقبل کے ساتھ ساتھ سرسبز پاکستان بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔یہ منصوبہ صرف ایک منصوبہ نہیں بلکہ امید کی کرن اور تبدیلی کا وعدہ ہے جو پاکستان کو صاف اورمستحکم بنائے گا ۔