مقبوضہ بیت المقدس: اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے صہیونی ریاست پر پھر لبنان سے راکٹ داغ دیے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق فلسطینی علاقوں خصوصاً غزہ پر قابض اسرائیلی فوج کے مسلسل حملوں اور بمباری کے جواب میں مزاحمتی کارروائی کرتے ہوئے القسام بریگیڈ نے لبنان سے راکٹ فائر کیے۔
مزاحمتی تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ القسام کے مجاہدین نے لبنان سے اسرائیل کے شمالی علاقے میں راکٹ داغے، جو کریات شمونہ میں آ کر گرے۔ 12 راکٹوں کی بارش کے نتیجے میں اسرائیلی علاقوں میں کئی گاڑیاں تباہ ہو گئیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔