راولپندی : سیکیورٹی فورسز کی 2 گاڑیوں پر دہشت گردوں کے حملے میں 14 اہلکار شہید ہوگئے، سیکیورٹی فورسزکی گاڑیاں پسنی سےاورماڑا جارہی تھیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 3 نومبر 2023 کو ضلع گوادر کے علاقے پسنی سے اورماڑہ جانے والے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر گھات لگائے دہشت گردوں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 14 اہلکار شہید ہوئے،
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، اس گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos