چیف جسٹس کا "حافظ” لکھنے پر اعتراض شرعاً درست نہیں، مفتی منیب

کراچی: سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہےکہ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا حافظ لکھنے پر اعتراض شرعاً اور قانوناً درست نہیں، دینی معاملات میں دخل دینا اس منصب کے شایان شان نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہےکہ یکم نومبر کو سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے سوال کیا کہ اپنے جواب میں خادم رضوی کو حافظ کیوں لکھا، ان کو آٸینی ادارہ اتنی عزت کیوں دے رہا ہے۔ مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہےکہ خادم رضوی حافظ قرآن تھے، حافظ نام لکھنے میں کوئی ممانعت نہیں، اس پر کسی قسم کا اعتراض نہیں بنتا۔ چیف جسٹس کے منصب کا تقاضا ہےکہ اپنے ریمارکس سے رجوع کریں۔