کانگو وائرس نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی

کوئٹہ (اُمت نیوز) ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کانگو وائرس نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی، کانگو وائرس کا شکار ڈاکٹر شکراللہ جان کی بازی ہار گئے۔
کانگو وائرس سے سول ہسپتال کے 5 ڈاکٹرز و عملے کے 8 افراد متاثر ہوئے ہیں، کانگو کے شکار محکمہ صحت کے 8 افراد کو کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تمام متاثرہ مریضوں کو حکومتی اخراجات پر آغا خان ہسپتال منتقل کیا جائیگا۔
کانگو سے متاثرہ مریضوں میں ڈاکٹروں کیساتھ سٹاف نرس اور پیرامیڈیکس بھی شامل ہے، ڈاکٹرز کانگو وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں، سول ہسپتال کے ڈاکٹروں اور طبی عملے میں کانگو وائرس کی وباء پھیل گئی ہے، 5 ڈاکٹروں سمیت 8 افراد تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
آئی سی یو میں فرائض سر انجام دینے والے ڈاکٹروں سمیت 18 افراد کی حالت اچانک غیر ہوگئی، 18 افراد کے پی سی آر ٹیسٹ کئے گئے جہاں 8 افراد میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی۔
دوسری جانب پنجاب میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 213 نئے مریض سامنے آئیں ہیں، رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 10 ہزار 265 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 4423 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔ لاہور میں گذشتہ روز 107 نئے مریض سامنے آئے