فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایٹم بم حملے کی اسرائیلی دھمکی پر پاکستان کا اظہار تشویش

اسلام آباد: پاکستان نے اسرائیلی وزیر کے فلسطینیوں پر ایٹم بم حملے کی دھمکی کو علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق فلسطینیوں پر ایٹم بم کے ممکنہ استعمال کے اسرائیلی وزیر دفاع کے بیان پر ہمیں تشویش ہے۔ یہ بیان فلسطینیوں کی نسل کشی اور ان کا وجود مٹانے کے عزائم کا اظہار ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے  کہا گیا کہ ہم ایک اسرائیلی وزیر کے فلسطینیوں کے خلاف ایٹمی طاقت کے استعمال کی دھمکی والے بیان سے حیران ہیں۔ جو نسلی قتل عام اور نسل کشی کے ارادے کی عکاسی کرتا ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ (بیان) عالمی برادری کے لیے اسرائیلی جارحیت سے علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو لاحق خطرے کے لیے جاگنے کی کال ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسرئیلی وزیر کا بیان علاقائی سلامتی اور امن کے لیے خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ صہیونی وزیرنے اپنےایک حالیہ انٹرویو میں دھمکی دی ہے کہ غزہ پر ایٹم بم گرانا بھی ایک آپشن ہے۔